About Jamia Misbahul Uloom

سنہ 1964 کو جب جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کی بنیاد گاؤں کے چند بہی خواہوں اور مخلصین نے رکھی تو اول روز سے ہی ان مخلصین نے یہ مقصد پیش نظر رکھا کہ اس ادارے سے ایسے افراد تیار ہوں
(ا)۔ جن میں احیائے دین اور اعلاء کلمۃ اللہ کا صحیح جذبہ ہو
(ب)۔ جو اسلامی کردار، اعلی اخلاقی اقدار سے متصف ہوکر اور گروہی عصبیت و مسلکی تعصب سے بالاتر ہوکر دور حاضر کے سامنے اسلامی نظام حیات کی برتری ثابت کرسکیں۔
(ج)۔ سماجی مسائل پر مثبت نقطہ نظر رکھتے ہوں اور سماج کے سدھار کے لئے رہنمائی کریں۔
جامعہ مصباح العلوم نے یہ اہم ذمہ داری اٹھائی ہے کہ ملت کی نئی نسل کی اس انداز سے تربیت کریں کہ وہ اللہ کے رنگ میں رنگے ہوں اور دینی بصیرت و داعیانہ اوصاف کے مالک ہوں۔
الحمد للہ 52 سال قبل سرزمین چوکونیاں میں ڈالا گیا علمی تخم اب شجرہ سایہ داد بن چکا ہے جس سے مخلتف ریاستوں کے طلبہ کو سایہ مل رہا ہے۔