جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں تقریب تقسیم انعامات
مختلف قسم کے مقابلوں میں شرکت سے تعلیم و تربیت کے کاز کو جلا ملتی ہے۔ طلبہ کی خفتہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ جس سے وہ آئندہ ملک و ملت کی تعمیر و تشکیل میں نمایاں رول ادا کر سکتے ہیں۔اس لیے طلباء مدارس کو بین المدارس، ضلعی، ریاستی و ملکی ہر سطح کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کے کانفرنس ہال میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر صدر جامعہ محمد شریف فلاحی نے طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر جامعہ نے اس پر زور دے کہا کہ اس پر آشوب دور میں امت کی ترقی کا راز صرف و صرف اسی میں ہے کہ طلباء مدارس کی زندگی تعلیم کے حوالے سے یقیں محکم، عمل پیہم، جہد مسلسل ،طلب نصرت الۂی سے عبارت ہو۔ اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ساتھ نصب العین کے حصول میں لگے رہیں۔ ان شاءاللہ دنیا میں روشن مستقبل کے امین اور آخرت میں فوز و فلاح سے ہمکنار ہوں گے۔
اس موقع پر جنرل نالج،اردوتقریر اور دیگر مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے پرنجیب احمد، محمد یحییٰ، محمد ثاقب، محمد عمیر محمد عزیر، محمد التمش، محمد معین، محمد اسامہ، عبدالرحیم،عزیزاللہ محمد یاسر عبد اللہ وغیرہ کو گرام پردھان چوکونیاں محمد الیاس ، شفیع اللہ خان، رمضان علی چودھری، سمیع اللہ،جمال احمد چودھری کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔ حافظ اشہد جمال کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہو۔ نظامت و انتظام و انصرام کا فریضہ ماسٹر توقیر احمد نے انجام دیا۔اس موقع پر الحاج ثناء اللہ، قمر الزماں قاسمی، عثمان علی قاسمی، عبدالرؤف فلاحی، شبیر احمد فلاحی، ماسٹر عبدالحمید، ماسٹر محمد طاہر کے علاوہ جملہ طلباء و اساتذہ موجود رہے۔
0 Comments